سوات ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ون آن ون ملاقات،وزیر اعظم کا محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کی دن رات محنت ، کاوشوں اور غریب عوام کی فلاح اور اداروں کے استحکام کیلئے کام کرنے کے جذبے کو سراہا اور کہا ہے کہ محمود خان کی بہتر کارکردگی کی بناء پروہ آئندہ پانچ سال تک صوبے کے وزیراعلیٰ ر ہیں گے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ محمود خان کو میری ، پی ٹی آئی اور ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کے محمودخان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اُترنے کیلئے دن رات کام کر رہا ہوں۔
1,091 total views, no views today
Comments



