سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)ضلع سوات میں پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کو اختیارات کی منتقلی ، سوات میں امن قائم کرنے اورپاک فوج،پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و چئیرمین ڈیڈک فضل حکیم خان کے قیادت میں کل بروز اتوار دو بجے نشاط چوک میں پاک فوج اورسول انتظامیہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک پر امن تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، پی ٹی آئ یوتھ ٹائگرز‛ ناظمین‛ کونسلرز اور عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ ریلی دن دو بجے شروع ہوگی ۔ ایم پی اے فضل حکیم نے سوات کے تمام عوام اور خصوصا پی ٹی ائی کے کارکنوں ، رہنماوں اور عہدیداروں سے ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
1,046 total views, no views today



