سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) مٹہ کے علاقے گوالیری چاڑمہ میں 22 کمروں کا گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ اپنے مدد اپ کے تحت امداد کاروائی تاحال جاری ہے، گوالیری چاڑمہ میں پانچ بھائیوں کا 22 کمرے مکان گیس پائپ لائن کے وجہ سے لگی جس نے پوری مکان کو گھیر لیا۔ جس سے پورا مکان راکھ ڈیر بنا گیا۔ اطلاع کے اب بھی اپنی امداد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ جبکہ پہاڑی علاقے ہونے سے ریسکیو 1122 کے جانے کا راستہ نہیں ۔ مالک مکان کے مطابق میرے 22 کمروں والا گھر مکمل جل گیا ہے ۔ گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ہیں ان کے مطابق 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ دوسرے طرف علاقے مشران بھی متعلقہ جگہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار سید اکبر خان نے کہا کہ یہ ان غریب کے ساری زندگی کے جمع پونجی تھی جس میں پانچ بھائیوں کی شادی کے سامان سونا اور دیگر ضروریات زندگی کی مکمل سامان جل گئی ہے ۔
1,338 total views, no views today



