سو ات (سوات نیوز ڈاٹ کام )کیڈ ٹ کا لج سوات میں یو م والدین کے حو الے سے ایک تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جر نل خا لد سعید، کما نڈر6بر گیڈ بر گیڈیر نسیم انور ،کمیشنر ملا کنڈ ظہیر الاسلام ،اورکیڈ ٹس کے وا لدین نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ جی او سی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجر جر نل خا لد سعیدنے کیڈ ٹ کا لج سوات میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا لج انتظا میہ،اساتذہ اور والدین کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے علاقے میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ۔اس مو قع پر انہو ں نے کہا کہ کیڈٹ کالج سوات کو ملا کنڈ ڈویژن میں ہی نہیں بلکہ قو می سطح پر نما یا ں مقا م دلا نے کی اپنی کو شش جا ری رکھیں گے انہو ں نے طلباء کی بہتر ین کار کردگی پر ان کی حو صلہ افزائی کی اور پو زیشن ہو لڈر طلبا ء میں انعا ما ت بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر کیڈ ٹ کا لج کے طلباء نے پی ٹی شو ،جمناسٹک ،ڈرل اور دیگر مظاہرے بھی کئے ۔پا ک فو ج کے اس قدم پر عوام نے پا ک فو ج کا بھر پو ر شکریہ ادا کیا ۔
1,982 total views, no views today



