بریکوٹ (ریاض احمد) تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان نے کہا ہے کہ سوات میں کرپٹ اداروں اور افسران کے خلاف ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان کے شروع کردہ مہم میں انکا ساتھ دیں اور پُرامن اور شفاف سوات کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ،پی ٹی ائی کارکنان عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن فری پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستان تحریک انصاف ورکرز ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پاکستان سے کرپشن کی ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سوات میں کرپٹ افسران کے خلاف ممبر صوبائی اسمبلی عزیزاللہ خان گران نے جو مہم شروع کیا ہے و ہ لائق تحسین ہے اور ہمیں شفاف اور پُرامن سوات کے لئے ان کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ عزیزاللہ خان گران نے جن اداروں کے خالف کرپشن اور اقراباء پروری کے ثبوت اکٹھے کئے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد اور وزیراعظم صاحب تک پہنچائے اوران کرپٹ عناصر کو سخت سزا دی جائے ، انہوں نے پی ٹی ائی ورکرز سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد کرپشن کرنے والوں پر نظر رکھیں اور انہیں منظر عام پر لائے ۔
1,120 total views, no views today



