سوات،سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ، سرچ اپریش جاری ،سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی اور کبل میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردی ہے ،
اور ان علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے، فورسز اور پولیس گھر گھر تلاشی بھی لے رہے ہیں ، غیر اعلانیہ کرفیو کانفاذ علاقہ میں امن کمیٹیوں کے تین ممبران کے قتل کے بعد لگایا گیا ہے، تاہم اخری اطلاعات انے تک کسی قسم کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جاسکی، تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز امن کمیٹیوں کے تین ممبران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جن میں ظاہر شاہ، فرید اور محمد زیب شامل ہیں۔
411 total views, no views today
Comments


