مٹہ ( رحیم خان سے )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری اپر سوات پریس کلب کے چیرمین سیدافضل شاہ باچا اور نیشنل بینک کے سابق افسرمسکین زادہ نے کہا ہے کہ میڈیا اس وقت دنیا کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے اور میڈیا کے مثبت کردار اس وقت کسی بھی ملک وقوم کیلئے ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کی بعد سوشل میڈیا بھی دنیا پر حاوی ہوکر ہر انسان کی ضرورت ہے اسلئے سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے بھی عوام کی صیح معنوں میں ترجمانی کرکے علاقے اور عوام کیلئے اپنی کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں سوات لائن نیوز کے سالگرہ کی موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مٹہ پریس کلب کے چیرمین نورالہادی جہانزیب غفور خان شیدا ر ایم ڈی سوات لا ئن نیوز ر حیم خان قاری معاذ محمد طلحہ اور دیگر نے بھی خطاب کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب میں ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر عثمان غنی پرائیوئٹ سکول منجمنٹ مٹہ کے صدر سیف الرحمان مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ مٹہ کے گروپ لیڈر حاجی موسیٰ خان پاسبان محمد اسحاق رفیع اللہ محمد افضل اور مٹہ پریس کلب کے صحافی برادری نے بھی شرکت کی مقررین نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی انکھیں ہیں اسلئے میڈیا سے وابستہ صحافی کوشش کریں کہ وہ قوم اور علاقے کی صیح انداز میں ترجمانی کریں اور عوام کی جائزمسائل اور مشکلات حکومتی ایوانوں اور دیگر ذمہ دار ادروں تک پہنچادیں انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت اور تنقید وقت کی ضرورت ہوتی ہیں تاکہ عوام کی ترجمانی اصل معنوں میں ہوکر ذمہ دار ادراے اپنے ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا کی دور ہے الہذا سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگ بے جا کسی کی توہین یا جھوٹے پروپیگنڈے کی بجائے صیح کام کرکے عوام میں شعور اجاگر کریں تقریب میں سوات لائن نیوز کے ایک سال مکمل ہونے پر باقاعدہ کیک بھی کاٹ دیا گیا تقریب میں صحافیوں مہمانوں اور زندگی کی مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں میں خصوصی شلیڈ بھی تقسیم کی گئی
1,498 total views, no views today
Comments



