بریکوٹ ( ریاض احمد) تھانہ غالیگے پولیس کا بریکو ٹ بازار میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلا ف اپریشن ،بڑے پیمانے پر ہتھ ریڑیوں اور کا رلفٹرکے زریعے نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کوہٹا دیئے گئے ، روڈ کے ایک طرف کو پارکنگ کے مختص کردیا گیا ، ائندہ ممنوع جگہ پر کسی قسم کے تجاوزات پارکنگ برادشت نہیں کرینگے ،ہماری کوشش یہی ہے کہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کریں اور سہولیات کے حصول میں قربانیاں دینی ہو نگی ، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرانچارج چوکی بریکوٹ فضل سبحان، ٹریفک انچارج غنی رحمان ودیگر بھی موجود تھے ، اپریشن کے دوران بازار میں ممنوع جگہ پر کھڑی ہتھ ریڑیوں کو وارننگ کردی جبکہ گاڑیوں کا چالان کیا ، اختر ایوب خان نے کہا کہ ڈی ائی جی ، ڈی پی اوسوات اور ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان کے خصوصی ہدایت پر بریکوٹ بازار میں ٹریفک کی بہتری کے لئے اپریشن کا آغاز کردیا ہے اور مرحلہ وار یہ اپریشن جاری رہے گا کیونکہ سوات روڈ پر رش زیادہ ہو ر ہا ہے اور ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ، ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے دم لینگے، انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ تعاون کرکے بریکوٹ کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
1,530 total views, no views today



