بریکوٹ (ریاض احمد) بریکوٹ ، مختلف وقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، جاں بحق اور زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیئے گئے ،تھانہ غالیگے پولیس کے مطابق پہلا واقعہ شنگردار کے مقام پر موٹر کار ااور موٹر سائیکل کے مابین پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد سلیم ولد عبد القیوم سکنہ گورنئی بحرین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے ، جبکہ دوسرا واقعے میں بریکوٹ میں تیز رفتار موٹر کا راہ گیر پر چڑھ دوڑا ،جس کے نتیجے میں راہ گیر سید نبی ولد گل نبی سکنہ غاخے بریکوٹ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹر کار ڈرائیور زخمی ہوگئے ، دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو سید و شریف ہسپتال منتقل کردیئے گئے ، پولیس نے دونوں واقعات کے رپورٹس درج کرلئے ۔
1,384 total views, no views today
Comments



