مینگورہ،مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ علی آباد میں پانی کی قلت نے سنگین صورت اختیار کرلی،ٹی ایم اے اہلکار نے رائزنگ مین سے ڈائریکٹ لائن حاصل کرلی،دیگرلوگ پانی کی تلاش میں دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں،اس سلسلے میں مذکورہ محلے کے رہائشی اورقومی وطن پارٹی کے راہنما محمدعلی نے کہا ہے کہ علی آباد میں ایک عرصہ سے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،انہوں نے کہاکہ اس محلے میں مقیم ٹی ایم اے کے ایک اہلکار جوواٹرسپلائی میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے
نے رائزنگ مین سے ڈائریکٹ لائن حاصل کرلی ہے جبکہ ان کادوسرابھائی بھی ٹی ایم اے اہلکارہے جوہرشام اپنے گھر کو بذریعہ فائربریگیڈ پانی فراہم کررہا ہے مگرٹی یم اے کے ان دواہلکار بھائیوں کو علاقے کے دیگر لوگوں کی پریشانی کا ذرہ بھر احساس نہیں،اس کے علاہ یہاں کے شیرنامی وال مین کوبھی باربار کال کرتے ہیں مگر وہ وال کھولنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کرتا،انہوں نے کہاکہ اہلیان علاقہ نے باربار حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی مگر مسئلہ پھر بھی حل نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ اگر محلہ علی آبادمیں پانی کا مسئلہ جلدازجلد حل نہ کیاگیا تو پھر عوام احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔
831 total views, 1 views today