مینگورہ،آل پاکستان شان فیڈریشن کے صدر خورشید شان نے کہا ہے کہ معروف خوبرواداکار شان کی فلم وار پاکستان میں زبردست کامیابی کے بعداب یورپ کے سنیما گھروں کی زینت بن گئی ہے اورسائقین کی کثیر تعداداس فلم کو دیکھنے کیلئے جوق درجوق سنیما گھروں کا رخ کررہے ہیں جس سے اداکار شان کی شہریت میں مزید اضافہ کردیاہے،انہوں نے کہاکہ شان واحد اداکار ہے جو ایک عرصہ سے
ہزاروں شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ شان فیڈریشن کو مزید فعال بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جس کے بعد شان کو سوات آنے کی دعوت دیں گیاوراس موقع پر ایک پروقار تقریب بھی ہوگی جس میں شان فیڈریشن کے تمام ممبر بھی شریک ہوں گے،انہوں نے کہاکہ شان کی بہترین اداکاری نے فلمی صنعت میں تہلکہ مچارکھاہے۔
567 total views, 1 views today
Comments