سوات،تحصیل کبل کی بارہ یونین کونسل کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں سارٹ اور پریس فورم کا اجلاس ڈی ٹی سی ای کے زیر اہتمام پولیس سٹیشن میں منعقدہوا اس موقع پر مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں نے علاقائی مسائل بیان کئے اور کہا کہ کھلی عام منشیات کاکاروبارہورہا ہے جبکہ بعض پولیس اہلکاراس پر چشم پوشی کررہے ہیں اورمنشیات فروشوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کانجو پولیس سٹیشن میں نفری کی کمی کودور کیا جائے جبکہ کبل میں گرلز سکول اور گرلز کالج کی چھٹی کے وقت پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی مقررکی جائے ، تحصیل کبل کے مختلف بازاروں میں غیرمقامی لڑکیاں بھیک کی آڑ مد میں جوان نسل کو گمراہ کررہی ہیں علاقہ مام ڈھیرئی میں پولیس گشت مقرر کیا جائے اور ہر پولیس سٹیشن میں ایماندار محرر تعیناتی کیاجائے جو لوگوں کی شکایات سننے کی اہلیت رکھتے ہیں ، ڈی پی او سوات شیر اکبر خان نے اس موقع پر اجلاس میں موجود 12 یونین کونسل کے چیئرمینوں کا موقف سننے کے بعد موقع پر موجود ڈی ایس پی حسین باچا کو ہدایت کی کہ وہ آج یہ تمام رپورٹس پہنچادیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جتنی آوارہ لڑکیا ں بازاروں میں گھومتی ہیں اپنے ساتھ لیڈیز پولیس لے کر انہیں پکڑ کر سوات بدرکریں ، ڈی پی او نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں کو منشیات فروشوں کا علم ہے اور وہ اس پر ہاتھ نہیں ڈالتے ان کی رپورٹ بنائی جائے ، انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ، انہوں نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ لوگ بغیر کسی اجرت بغیر کسی لالچ پولیس کے ساتھ تعاؤن اور علاقے کے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے ڈی ٹی سی ای کے فیلڈ منیجر روح اللہ خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کے پراجیکٹ کی وجہ سے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں پولیس چوکی تعمیر ہوئی ہے جس میں ننگولئی چوکی سر فہرست ہے ، آخر میں انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ اگلے اجلاس میں پھر دوبارہ شرکت کریں گے۔
429 total views, no views today


