سوات، عوامی نیشنل پارٹی سوات کے صدرشیرشاہ خان ،جنرل سیکرٹری رحمت علی خان, صوبائی نائب صدر ایوب خان اشاڑے اور سیکرٹری اطلاعات عبداللہ یوسفزئی نے سوات کی تحصیل کبل میں امن کمیٹیوں کے اراکین ملک ظاہر شاہ ،محمد زیب خان اورفرید خان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت قیام امن اور عوام کے جان ومال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہ
ے اور کسی کی جان بھی محفوظ نہیں ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سوات میں بڑی قربانیاں دیکر امن قائم کیا گیا لیکن موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس امن کو دوبارہ خطرات درپیش ہیں اور آئے روز اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ نے ایک بار پھر عوام کو خوف ذدہ کردیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے جان ومال کو محفوظ بنائے اور امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش ختم ہوجائے ۔
نے سوات میں ایک ہی دن امن کمیٹیوں کے 3ارکان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سوات میں اے این پی اور عوام کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں لیکن موجودہ اے این پی حکومت امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید خوف اور ڈرپایا جاتا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آئے روز سوات میں امن کمیٹیوں اور سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سے امن کی فضا کو شدید نقصان پہنچاہے لیکن صوبائی حکومت امن کی بحالی اور سیاسی رہنماؤں کوتحفظ میں دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بننے والے امن کمیٹیوں کے اراکین ملک ظاہر شاہ ،فرید خان اور محمد زیب خان کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پرگرفتار کرکے انہیں قرارواقعی سزادی جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
347 total views, no views today


