سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام) وفاقی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری و نجی سکولوں کی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ کی گھروں کو واپسی کو یقینی بنانے کے لئے والدین سے رابطے کئے۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر امن و امان کی صورتحال کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کو بند کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی بسوں کو طلباء کی واپسی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
1,054 total views, no views today
Comments



