سوات،سوات میں خواندگی مہم کا آغاز، گورنمنٹ پرائمری سکول بنڑ کے طلباء نے اگاہی واک منعقد کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، یو این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام تعلیمی اگاہی مہم کے واک میں سرکاری، نیم سرکاری، والدین اور طلباء نے بھر پور شرکت کی، واک پرائمری سکول بنڑ سے روانہ ہوا ، سکول سے گرین چوک تک واک منعقد کیا گیا
۔جس میں محکمہ تعلیم کے افسران، غیر سرکاری تنظیمیں الف اعلان، اینویٹیو یوتھ فورم، انجمن ہلال احمر، رائیٹ ٹو پلے، طلباء، والدین، عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر واک میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے پیغامات درج تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے، ان کو یہ حق ضرور ملنا چاہئے ، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کا حق دیں اور ان کو تعلیم یافتہ بنائے ، مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت ریکارڈ تعداد میں بچوں کو سکول داخل کرانا چاہتی اورواک کے انعقاد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے۔
387 total views, no views today


