سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ سوات کے بی ایس اسلامیات تھرڈ سمسٹر کی ہونہار طالبہ صنم بخاری نے پروفیسر اجمل خان (زوالوجسٹ) کے زیر نگرانی گوئی پیس فاونڈیشن جاپان کی طرف سے منعقد شدہ بین الاقوامی مقابلہ مضامین 2018 میں شرکت کرکے ایک سو باسٹھ (162) ممالک کے اکیس ہزار سات سو پانچ (21,705) طلباء سے مقابلہ کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کردی اور گورنمنٹ کالج مٹہ سوات اورپاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا. صنم بخاری کو حکومت جاپان کی طرف سے بین الاقوامی انعام اور سرٹیفیکیٹ دیا جائگا. اس نے اپنے اس کامیابی کو اللہ تعالی کی خصوصی مہربانی، والدین کی دعاوں اور اساتذہ کے محنت کا نتیجہ قرار دیدیا. اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس، پروفیسر رحمت علی، سابقہ پرنسپل پروفیسر حاجی نواب، پروفیسر اطہر سعید، پروفیسر محمد اقبال، پروفیسر سید نبی شاہ، پروفیسر سبحانی جوہر، پروفیسر فضل سبحان و دیگر نے طالبہ کو داد دی اور تمام طلباء کو ہدایات دی کہ ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے ہر میدان میں کوشش کرے.
1,702 total views, no views today



