سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کوماڈل ضلع بنانے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے وزیراعلیٰ پرعزم ، صحت وتعلیم سمیت عوام کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے جامع پلان تیار، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی حیثیت برقرار ، سیدوشریف ہسپتال کیلئے فنڈ جاری، میڈیا کالونی سالانہ اے ڈی پی میں شامل ، سوات میں ٹریفک کاگھمبیرمسئلہ حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت، ٹریفک کادباؤ کم کرنے کیلئے دریائے سوات پر دو رابطہ پلوں کیلئے فنڈ مختص، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے اس عزم کودہرایاہے کہ وہ سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنانے اورسوات کو سیاحوں کیلئے جاذب نظر بنانے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھارہی ہے تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عوام کو تمام شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں اور اب لوگوں کو بھی وقت دیناہوگا، تاکہ تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو پروگرام ہے اس کو عملی کرکے اس کے فوائد سے عام لوگ بھی مستفیدہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے گرینڈ جرگہ سے باتیں کرتے ہوئے کیا صحافیوں کے جرگہ میں سوات کے سینئرصحافی اور مقامی اخبارات کے مالکان بھی شامل تھے ، جس کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم کررہے تھے ، جبکہ سینئرصحافیوں میں ممتازاحمدصادق ، رشیداقبال ، غلام فاروق ، غفورخان عادل ، حضرت بلال ، محبوب علی سمیت سوات پریس کلب کے دیگرممبران اورعہدیداران شامل تھے ، صحافیوں نے وزیراعلیٰ محمودخان کی توجہ سوات کے صحافیوں کودرپیش مسائل کے علاوہ سوات کے سلگتے ہوئے مسائل کی طرف مبذول کرائی ۔ جس پر وزیراعلیٰ محمودخان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام ہمیں وقت دیں اورنتیجہ ان کو مثبت ملے گا۔ کوئی جادو کی چڑی نہیں کہ راتوں رات سب کچھ ٹھیک اورمسائل حل ہوسکے۔ تاہم عوام نے ہم نے جس بھرپور اعتماد کااظہارکیاہے، انشاء اللہ اس اعتماد کے پیش نظر عوام جلد ہی مثبت تبدیلی محسوس کریں گے ، اورتبدیلی وہی جولوگ خود محسوس کریں انہوں نے کہا کہ ویسے توپرے صوبے میں ایک ترقیاتی انقلاب کیلئے جامع منصوبہ بندی مرتب کی گئی ہے لیکن سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنانے کیلئے پلان تیارکیاگیاہے، سوات میں سیاحت کوفروغ دیاجارہاہے اورصحت وتعلیم سمیت عوام کو دیگرضروریات زندگی فراہم کی جائیگی ۔ سیدوشریف ہسپتال کیلئے 5کروڑ روپے جاری کردی گئی ہے اور ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے جس کے تحت یہ تاثردیاجارہاہے کہ سوات میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حیثیت ختم کردی گئی ہے سوات میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی حیثیت برقرار ہے۔اورمزیداس حوالے سے اقدامات اٹھائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کیلئے میڈیاکالونی سالانہ اے ڈی پی میں شامل کیاگیاہے۔
1,462 total views, no views today



