سوات، سوات کے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے،کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، کبل ، گل جبہ میں کرفیو منگل کی صبح چار بجے کے قریب نافذ کیا گیا، فورسز نے مٹہ مینگورہ شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند کیا ہے،
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، جس میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، سیکورٹی فورسز نے غیر اعلانیہ کرفیو علاقہ میں امن کمیٹیوں کے رہنماؤں کے قتل کے بعد نافذ کیا ہے تاکہ قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے، واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرکے دن تحصیل کبل کے علاقہ گل جبہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے رہنما ظاہر شاہ جبکہ برہ بانڈئی میں محمد زیب اور فرید کو قتل کیا تھا۔ جس کیخلاف فورسز نے کرفیو لگا کر سر چ اپریشن شروع کردیا ہے۔
386 total views, 1 views today