سوات،سوات میں عوام کی سہولت کے لئے پولیس اسسٹنس لائنز(پال ) کا قیام عمل میں لایا گیا ، شہری اب تھانوں کے بجائے اسی سنٹر میں اپنی شکایات اور رپورٹس درج کراسکیں گے ،آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان درانی کی خصوصی ہدایت پر پشاور کے
بعد سوات کے علاقے رحیم آباد میں بھی پولیس کی جانب سے عوام کی بہترسہولت اور پولیس کی خدمات کو آسان بنانے کے لئے پولیس اسسٹنس لائنز (پال )سنٹرکا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس سنٹر کی افتتاحی تقریب رحیم آباد میں واقع پال سنٹر میں منعقد ہوئی ،سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان اور ایم پی اے عزیزاللہ گران نے کیا ،ڈی پی او سوات شیر اکبرخان بھی اس موقع پر موجود تھے ،ایس پی انوسٹی گیشن گلزار خان ، سنٹر کے انچارج ڈی ایس پی رشید اقبال اور ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر کے علاوہ معززین علاقہ بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے ،پولیس حکام نے افتتاح کے بعد سنٹر میں قائم نو مختلف ڈیسکوں اور کاؤنٹر ز کا معائنہ کیا اور تعینات پولیس اہلکاروں کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت کی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن عبداللہ خان اور ڈی پی او سوات شیر اکبرخان نے بتایا کہ اس سنٹر میں چوری ،ڈکیتی ورہزنی کی رپورٹس درج کی جاسکیں گی اسی طرح گمشدگی کی رپورٹ بھی اسی سنٹر میں درج کی جائے گی ،پال کے اس سنٹر میں شناختی کارڈاورگاڑیوں کی تصدیق کی جاسکے گی ،بھتہ خوری کے خلاف رپورٹ بھی اب پال سنٹر میں درج کی جاسکے گی اسی طرح سیکیورٹی کلیئرنس سرٹیفیکٹ اورپولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ بھی اسی سنٹر میں بنوائے جاسکیں گے ،گمشدہ اطفال سمیت پال میں معاہدہ کرایہ داری کی رپورٹ بھی جمع کرائی جاسکے گی جبکہ ساتھ ہی پال میں قانونی مشوروں کے لئے بھی خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس سنٹر میں خواتین کے لئے خواتین پولیس پر مشتمل خصوصی کاؤنٹر بھی مختص کیا گیا ہے تاکہ خواتین آسانی کے ساتھ اپنی رپورٹس درج کراکر پولیس کی خدمات حاصل کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ پال کے اوقات کار صبح8بجے سے رات11بجے تک ہوں گے اور کسی قسم کے مسائل یا مشکلات کی صورت میں ڈی پی او سوات کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پال کے قیام سے اب شہریوں کو بالا مسائل اور رپورٹس سمیت سرٹیفکیٹ بنوانے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں گی اور پولیس کی خدمات کا حصول انتہائی آسان بنا دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پال سنٹر رحیم آباد کا باقاعدہ افتتاحہوگیا ہے اور اس سنٹر نے اپنی خدمات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
471 total views, no views today


