سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ جلد ہی جنرل بس سٹینڈ اورسبزی منڈی شہرسے باہر منتقل کردی جائیگی ، سبزی اوربس اڈہ پرتعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے ، جنرل بس سٹینڈ کے پی پی سی کے لئے مزید ایک کروڑ 10لاکھ روپے جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ سبزی میں جاری کام آئندہ تین دنوں میں مکمل ہوجائیگا، مینگورہ شہر پر ٹریفک دباؤ کم ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اکرام خان نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی تعمیراتی کام میں فنڈ ختم ہوناہی آڑے آیا، ہم نے ٹی ایم اے سے ایک کروڑ 10لاکھ روپے جاری کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی ایم اے سے جوفنڈ جاری کردیاہے اسی سے بس سٹینڈ کے اندر سڑکیں تعمیر کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ بس سٹینڈ کے چار کروڑ 40لاکھ روپے اداکررہے ہیں اب یہ رقم بچ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جدید تقاضوں کے مطابق بائی پاس سڑک پر جنرل بس سٹینڈ کے تعمیراتی کام آخری مرحلے میں ہے اور انشاء اللہ جلد ہی جنرل بس سٹینڈ کو نیااڈہ میں منتقل کردیاجائیگا۔ اوراس طرح سبزی منڈی اوڈیگرام میں کام آخری مراحل میں ہے اورآئندہ تین دنوں میں تعمیراتی کام مکمل ہوجائیگا جس کے بعد سبزی منڈی بھی اوڈیگرام میں نئی تعمیرہونیوالی سبزی منڈی کو منتقل کردیاجائیگا اوراس طرح جنرل بس سٹینڈ اورسبزی منڈی کی مینگورہ سے باہر منتقل ہونے سے شہرپرنہ صرف ٹریفک کادباؤ کم ہوجائیگا بلکہ اس سے لوگوں کی آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی اورجنرل بس سٹینڈ کی منتقلی سے مینگورہ شہرکے رونقیں بھی بحال ہوجائیگی ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہی ہے اور مینگورہ کو حقیقی معنوں میں ایک مادل شہربنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔
1,604 total views, no views today



