سوات،سوات کے تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے درمیا ن تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں غورا میں دو مخالف سمتوں سے انے والے موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہوگئے ،جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسی طرح گاؤں سمبٹ میں تیز رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے گر گیا جس کو چلانے والا سلیمان ولد محمد عیسیٰ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
874 total views, no views today
Comments


