سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام)مقامی پولیس کے ضلعی سربراہ اور عوام میں دوریاں ، ڈی پی او سوات سے ملاقات ناممکن ، انتظار گاہ میں لوگوں کو انتظار کی زحمت سے گزرناروز کا معمول بن گیا ، کافی دیر تک انتظار کرنے کے باوجود بھی لوگوں کو مثالی پولیس کے ضلعی سربراہ سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوتا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے یہ دعوے اس وقت غلط ثابت ہوئے جس کے تحت تحریک انصاف بڑے فخر کے ساتھ کہتے نہیں تھکتے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس مثالی ہے اور عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم ہو گئی ہے سوات میں معاملہ اس کے برعکس ہے ڈی پی او سوات سے ملاقات کرنے والوں کو جن مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ حکومتی دعوؤں کی نفی کرتا ہے ان کیساتھ ملاقات کی غرض سے آنے والوں کا موقف ہے کہ ہم کافی دیر تک انتظار گاہ میں ملاقات کی غرض سے انتظار کرتے رہے لیکن ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہو رہا ہے جبکہ ان کے دروازے پر ڈیوٹی دینے والوں کا رویہ بھی غیر مناسب ہے تاہم ڈی پی او سوات سے ملاقات کرنا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں ہے دروازے پر کھڑے ملازم لوگوں سے تو نام پوچھ کر تحریر کرکے ڈی پی او کے سامنے رکھ دیتے ہیں لیکن کافی انتظار کرنے کے بعد ان کو یہ کہہ کر واپس جانے کا کہہ دیا جاتا ہے کہ صاحب کسی میٹنگ کے سلسلے میں دفتر سے چلے گئے ہیں اس سلسلے میں لوگوں کے کافی تحفظات ہیں اور ان کی معصومانہ اپیل ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کرکے پولیس کو حقیقی معنوں میں مثالی پولیس بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں ۔
1,668 total views, 2 views today