مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حیثیت کی بحالی،سوات کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے بھرپور تعاؤن کا یقین دلادیا،اس حوالے سے ڈاکٹر رحمت اللہ اوپل،ڈاکٹر منظوراحمد ،فخرا لاسلام،میاں نظام الدین ،عبداللہ اورایسوسی ایشن سے وابستہ دیگر ڈاکٹروں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخواکی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام اور خصوصاََ مریضوں کو کافی سہولت میسر آئے گی اور ان کی مشکلات اور پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو کی حیثیت کے خاتمے کی وجہ سے اہل سوات سمیت ڈاکٹروں میں بھی کافی بے چینی پھیلی ہوئی تھی تاہم اس سلسلے میں چند یوم قبل سوات پریس کلب میں گرینڈ جرگہ ہواجس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت وکلاء ،ڈاکٹروں،تاجروں اور سوسوسائٹی کے افراد نے شرکت کرکے وزیراعلیٰ محمودخان کو اپنی تحفظات سے آگاہ کردیا جس پر وزیراعلیٰ نے ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا جو ایک احسن اقدام ہے اس کے علاوہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر عوام دوست اقدامات اور پالیسیوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں جس پر ڈاکٹر برادری انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن بھی کیا جائے گا۔
1,232 total views, 2 views today