سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل بابوزئ کے ناظم اکرام خان نے کہا ہے کہ ایم پی اے عزیز اللہ گران کیساتھ ٹی ایم اے بابوزئ میں کرپشن کے ثبوت ہے تو پیش کرے ٹی ایم اے بابوزئ نے دو بار اپنا ریکارڈ ایم پی اے کوحوالہ کیا ہے مگر ان کے ارادے کچھ اور لگتے ہیں،فضل ربی بھائی کا پچھلا پانچ سالہ ریکارڈلوگوں کو خوب معلوم ہے ہم کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اگر عزیز اللہ گران نے اخباری بیانات سے گریز نہ کیا تو ہم عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں زبانی جمع خرچ اوراخباری بیانات کے سہارے سرکاری محکموں کے افسران کی بلیک میلنگ سے کچھ نہیں ملے گا ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور وہی خدمت بغیر کسی لالچ کے جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے مینگورہ میں تحصیل کونسلران کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئ کے 17یوین کونسلوں کے عوام کی خدمت ہماری اور تحصیل کونسلران کے اولین ذمہ داری ہے ہم بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور ہماری خدمات اور جدوجہد سے تحصیل بابوزئ اور مینگورہ کے عوام بخوبی آگاہ ہے ہم عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اگر کسی کے پاس ٹی ایم اے تحصیل بابوزئ مینگورہ کے کسی بھی اہلکار کے خلاف کرپشن کا ثبوت موجود ہے تو ہم خیرمقدم کرتے ہیں وہ ثبوت پیش کرے انہوں نے کہا کہ فضل ربی بھائی نے پچھلے پانچ سالوں میں جو کارنامے کئے ہیں وہ عوام خوب جانتے ہیں ہم اُن کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے انہوں نے تحصیل کونسلروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے یونین کونسلوں میں تعمیر و ترقی کے کاموں کی خود نگرانی کریں اور تمام میٹریل باقاعدہ چیک کریں اور عوام کے مسائل کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ بہت جلد سبزی منڈی اور ٹرانسپورٹ اڈہ مینگورہ شہر سے منتقل کیاجائے گا جو عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اخر میں تمام کونسلروں نے تحصیل ناظم اکرام خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی تحصیل کونسلران اکرام خان کی قیادت میں متحد ہے اور متحد رہیں گے اس موقع پر تحصیل کونسلران ڈاکٹر خالد محمود خالد ، بخت منیر ، اختر علی خان ، بونیرے خان ، گوہر علی خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔
1,730 total views, no views today



