سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، مسائل ہر صورت حل ہونگے پہلے عوام اور بعد میں تحریک انصاف کے کارکن ہونگے یونین کونسل اوڈیگرام سمیت سوات بھر کے گیس اور بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا وفاق میں بھی ہماری حکومت ہیں اور صوبے میں بھی عوام بتائنگے اور ہم وہ مسائل حل کرینگے، ان خیالات کا اظہارایم این اے سلیم الرحمان، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد ، ایم پی اے عزیزاللہ خان، ضلعی کونسلر یو سی اوڈیگرام اکرام اللہ خان، اوڈیگرام ویلیج کونسل کے ناظم قیصر خانو و دیگر نے بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ اب نعروں اور دعوں کا وقت گزرچکا ہے عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور بھاری مینڈیٹ دیکر ہمیں ایوانوں تک پہنچایا ہے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی خدمت کریں ہمارے لئیے سب برابر ہے چاہے وہ ہر پارٹی کا ہو، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مثبت سوچ اور ریکارڈ ترقی کو دیکھ کر لوگ ہماری طرف آرہے ہیں جو آج آپ کے سامنے ہیں اکرام اللہ خان کے ساتھ ہزاروں لوگ ہیں اور یہ مستقبل میں ہمارا فائدہ اور جیت ہے، انہوں نے کہا کہ اب کوئی بہانہ نہیں چلے گاکیوں کہ اب وفاق اور صوبے میں واضح اکثریت سے ہماری حکومت ہے لہذا عوام کی خدمت کرنے کیساتھ کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ بھی کرینگے کسی بھی کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑینگے انہوں نے پارٹی ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی کونسلر اکرام اللہ خان اور اس کے ہزاروں ساتھیوں کی شمولیت کا سہرا تحریک انصاف کے کارکنوں کو جاتا ہے اور اگر کارکن اسی طرح فعال رہے تو پی ٹی کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ، آخر میں ضلعی کونسلر اکرام اللہ خان اور اس کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائی گئیں
1,576 total views, 2 views today