سوات، سیکورٹی فورسز نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں سے کرفیو اٹھالیا جبکہ ہفتہ کے روز سہ پہر کے وقت تختہ بند روڈ پر کرفیو نافذ کیا گیا ، ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو اطلاعات ملی کہ مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ تختہ میں کچھ مشکوک لوگوں کی سرگرمیاں دیکھے گئے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تختہ بند،
اوگدو، زولاڈھیری سمیت دیگر اس پاس کے علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا ، فورسز اور پولیس مشترکہ طورپر ان علاقوں میں گشت کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں، اس سے قبل مینگورہ شہر میں ایک روز ہ کرفیو کے بعد ہفتہ کی صبح کرفیو اٹھالیا گیا، جس کے بعد شہری علاقوں میں واقع سرکاری ، نجی سکول، تجارتی مراکز، بنک اور ٹرانسپورٹ اڈے کھل گئے ، اور معمولات زندگی بحال ہوگئی
555 total views, no views today


