سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات وپوسٹل مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر گامزن ہے، سو روزہ پلان پر کام جاری ہے ، بہت جلد عوام ایک نیا پاکستان دیکھیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل مٹہ کے گاوں گوالیری میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان بھی موجود تھے، مراد سعید نے کہا کہ سوات اور صوبے کے عوام نے پی ٹی ائی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا وفاقی وزیر کی حیثیت سے مجھے سولہ گاڑیاں فراہم کی گئی تاہم میں نے صرف ایک گاڑی لی اور باقی واپس کردی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ اوورسیز کے مسائل خصوصا سعودی عرب میں اوورسیز کو درپیش مسائل پر بحث کیا ہے اور انہوں نے ان مسائل کو اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام کیساتھ اٹھایا بھی ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل مٹہ کے عوام کیلئے کالج ،ہسپتال اور سوئی گیس کے منصوبے منظور کئے ہیں جن پر جلد کام کااغاز ہو جائیگا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو ایک نیا پاکستان دیگا، ابتدائی دنوں میں مشکلات ہونگی لیکن اہستہ اہستہ مسائل ختم اور خوشحالی شروع ہو جائے گی ۔ واضح رہے کہ مراد سعید الیکشن جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ حلقہ این اے4 کا دورہ کررہے ہیں، اور عوام کیساتھ گھل مل رہے ہیں ۔
1,114 total views, no views today



