سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع سوات میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے بعد اب چرس ڈیلروں نے ایک نیا طریقہ اختیار کرلیا ہے، منشیات فروش چرس سمگل کرنے کیلئے اب خچروں کا استعمال کررہے ہیں ان خیالات کااظہار ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان شینواری نے سوات نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے خچرون کو اپنے تحویل میں لے لیا،خچروں کے اوپر لگے کپڑوں کے خفیہ خانوں سے پولیس نے ایک کلو سے زائد چرس برامد کرلی ،پولیس نے خچر اور چرس کو پولیس سٹیشن مٹہ منتقل کردیا جہاں پر مزید تفتیش جاری ہے، ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد نت نئے طریقوں سے منشیات سمگل کررہے ہیں لیکن پولیس بھی چوکنا ہے اور وہ منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیاں کررہے ہیں۔
1,333 total views, no views today



