کراچی: جاوید میانداد اور وسیم اکرم کی حمایت نے معین کو بھی ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدواروں میں شامل کردیا۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منیجرکے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سابق کپتان کو ہیڈ کوچ کیلیے موزوں امیدوار خیال کیا جارہا ہے، وسیم اکرم ان کے تقرر کے حامی ہیں لیکن وہ صرف 4ماہ کیلیے معین کو ذمے داریاں سونپنے کے حق میں ہیں،کوچ کمیٹی کے ایک رکن جاوید میانداد کی حمایت بھی معین کو ہی حاصل ہوگی جبکہ انتخاب عالم اور سبحان احمد چاہیں گے کہ وقار یونس ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں، ذرائع کے مطابق محسن کو بیٹنگ اور اعجاز احمد کو فیلڈنگ کوچ بنایا جاسکتا ہے، دریں اثنا ٹیم کے سابق غیرملکی فیلڈنگ کوچ جولین فائونٹین بھی بورڈ کے ریڈار میں موجود ہیں۔
1,086 total views, no views today
Comments


