سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر محمد کاشف نعیم نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اور یہاں پر آمن کی برقراری انتظامیہ اور عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ، ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن یہاں کے عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، سول انتظامات انتظامیہ کے حوالے کردئیے ہیں ، ان خیالات کاا ظہار انہوں تختہ بند میں علاقے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی فواد خان ، اے سی ریاض علی خان ، کرنل وسیم لیاقت ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، پی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان عرف باز خان سمیت دیگر بھی موجودتھے، اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، اصلاحی کمیٹی کے زبیر خان ، محمد رحمن ، وکیل کانجو اور دیگر نے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر بریگیڈئیر محمد کاشف نعیم نے کہا کہ یہاں کے عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہے اور یہاں پر قائم امن میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے بہادر عوام نے جو قربانی دی ہے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے اور 35لاکھ عوام کی نقل مکانی تاریخ میں بڑی نقل مکانی ہے ، جسکو پاک فوج نے 3مہینے میں واپس اپنے گھروں میں واپس لایا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکموں کو فعال اور مضبوط بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہے وہ جہاں کہی بھی ہو انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ، عوای شکایات پر انہوں نے سوات سے منشیات کے خاتمے کے لئے انٹی کارٹکس فورس ٹیم لانے کا عزم کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج اپنا کردار اداکریگی ، انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اور وی ڈی سی کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹنگ آپریشن کیا جائیگا تاکہ قربانیوں کے بدولت قائم امن کو برقرار رکھا جاسکیں ۔
1,794 total views, no views today



