سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )موسم سرما شروع ہوتے ہی سوات کے حسین وادیاں مزید خوبصورت ہوگئے ہیں، رنگ برنگے درختوں کے پتے اور اوپر سے برف سیاحوں کو اور کیا چاہئے ، ضلع سوات کے حسین وادی مالم جبہ میں سیاحوں کا انا شروع ہوگیا ہے، برفباری کے بعد اس وادی کے حسن میں مزید نکھار پیدا ہوگئی ہے، سیاح ملک بھر سے مالم جبہ کا رخ کررہے ہیں جہاں پر وہ برف کے گولے بناکر ایک دوسرے کو مارکر خوف لطف اٹھاتے نظر اتے ہیں، سیاحوں کا کہنا ہے گرمی سے زیادہ مزہ تو سردیوں میں ہوتا ہے، برف بھی ملتی اور خوبصورت نظاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، وادی کو انے والے سڑک پر جابجا مختلف رنگوں کے پتے انکھوں کو خیرہ کر دیتے ہیں، ان حسین لمحات کو کبھی بھی نہیں بھولا جاسکتا ۔
2,418 total views, no views today
Comments



