سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ نے سوئی گیس کی لو پریشر کے خاتمہ کیلئے سی این جی سٹیشن پر پابندی عائد کردی ہے، ذرائع کے مطابق سوات میں سوئی گیس کی پریشر سردیوں میں کم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے، ضلعی انتظامیہ نے گیس کی لو پریشر کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں قائم سی این جی سٹیشن کو ہدایات جاری کردی ہے کہ 4 بجے سے لیکر رات 8 بجے تک جبکہ صبح کے وقت 4 سے لیکر صبح 8 بجے تک سی این جی سٹیشن کو بند رکھا جائے تاکہ بلا کسی تعطل کے سوات کے عوام کو گیس کی کمی کا سامنا نہ رہے ۔ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق 21 نومبر سے شروع ہوگی جو 31 دسمبر تک جاری رہے گی ،
1,588 total views, no views today
Comments



