سوات(رحیم خان سے )سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں ارکوٹ نیلاگرام میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے دوبچے جاں بحق ہوگئے ، مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق گاوں کے دو بجے نو سالہ عمر ولد سید عقل سرتین ولد میاں سید ولی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ انس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ نظام الدین ولد میاں سید علی اور حسنین ولد اسحاق شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق یہ چار بچے کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کیساتھ کھیل رہے کہ اچانک زور دار دھماکہ کیساتھ مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس میں دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، تمام چار بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا۔حادثہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور مقامی لوگ جاعہ وقوعہ پہنچ گئے جہاں پر پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا
1,628 total views, no views today



