مینگورہ، قومی وطن پارٹی زونل کے چیئر مین فضل رحمان نو نو نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا مقصد ہر گز پختونخواہ کے عوام کی تقدیر بدلنا یا الیکشن میں کئے گئے وعدے پورا کر نا نہیں بلکہ پنجاب اور مر کز پر قبضہ کر نا ہے یہی وجہ ہے کہ پختونخواہ حکومت کو قربانی کا بکر ہ بنا کر اسلام آباد میں دھرنادیاجارہا ہے
،ایک طرف صوبے میں مسائل کے انبارلگے ہوئے ہیں اوردوسری طرف پی ٹی آئی غیرضرور ی دھرنوں اورناچ گانوں میں مصروف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے چوراسی مٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیااس موقع پر پارٹ ے دیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا،فضل رحمان نونو نے کہاکہپختونخواہ ہاؤس استعمال سراسر غیر قانونی ہے کیونکہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے وی آئی پی پختونخواہ ہاؤس پر قابض ہیں جن کا پورا خرچ صوبائی حکومت برداشت کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ نوے دنوں میں تبدیلی لانے والوں نے عوام کو ہرسطح پر مایون کردیا ہے یہی وجہ ہے پی ٹی آئی کے اپنے کارکن بھی صوبائی حکومت سے نالاں نظر آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور دیگر لوگوں کو نچا کر عمران خان نے صوبائی حکومت سے خوب محبت کا اظہار کیا اورہ سب کچھ اس وقت ہورہاتھا جب پشاور میں تباہ کن بارش اورطوفان کے سبب کئی افرادجاں بحق ہوئے تھے لوگ اپنے پیاروں کی میتوں کے سامنے بیٹھ کر روتے تھے اوزیراعلیٰ ناچ میں مصروف تھا،انہوں نے کہاکہ موجود دور میں صرف قومی وطن پارٹی ہی پختون قوم کے مسائل کے حل اوران کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے لہٰذہ عوام ہماراساتھ دیتے ہوئے افتاب احمدخان شیرپاؤ کے ہاتھ مضبوط کریں۔
566 total views, no views today


