مینگورہ ،اسلامی جمعیت طلبہ نے سیلاب اورآپریشن سے متاثرہ میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات میں سکالرشپ تقسیم کئے، اس سلسلہ میں پیرکے روز سیدو میڈیکل کالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مجموعی طورسیدومیڈیکل کالج میں زیرتعلیم 16 طلباء وطالبات جن کاتعلق شمالی وزیر ستان، کشمیر اور دیگر متاثرہ علاقوں سے ہے،
میں سے ہرایک کوپانچ پانچ ہرازار روپے پرمشتمل سکالرشپ دیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان تھے جبکہ اس موقع پرجماعت اسلامی کے رہنماء اختر علی خان اور سیدو میڈیکل کالج کے دیگر طلباء بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کی کارکردگی سراہااورکہا کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سیلاب اورآپریشن سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اپنے کالج کے طلبہ کومشکل وقت میں یادرکھااوران کومالی معاونت فراہم کرکے ایک بہترمثال قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ طلبہ کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی اوران کی کوشش ہوگی کہ طلباء وطالبات کومعیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے اندرانسانیت کی خدمت کاجذبہ بھی پیداکرے۔ اس موقع پرا ختر علی خان ، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم مشتاق احمد اور سابق ناظم ارشدعلی نے بھی خطاب کیا ۔
461 total views, 1 views today