سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں نیلگرام میں قیامت صغریٰ کا منظر تین چھوٹے بچوں کی جنازے اکھٹے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر انکھ اشکبار، ماوں کی چیخیں ، باپ غم سے نڈھال ہر طرف ہو کا عالم تفصیلات کے مطابق مٹہ کے گاوں نیلگرام میں صبح کے وقت پانچ بچے چھٹی کے وجہ سے قریبی کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ وہاں پر ان پر پرانا مارٹر گولہ پھٹ گیا جس میں تین کم عمر بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا

جہاں پر دو معصوم بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جبکہ گاوں میں تین جاں بحق ہونے والےبچوں کی نماز جنازہ ادا کردیا گیا، جنازے اٹھنے سے ہر طرف کہرام مچ گیا، پورا گاوں غم میں ڈوب گیا ، مائیں اپنے کم عمر بچوں کو دیکھ کر دھاڑ دھاڑ کررو رہی تھی جبکہ باپ کے انکھوں سے انسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے، قیامت صغریٰ کا منظر تھا جس نے دیکھا خود پر قابو نہ پاسکا اور بلک بلک کر رو دیا۔

جنازے میں سیاسی ، سماجی ، اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،گاوں میں فاتحہ خوانی کیلئے دور دراز سے لوگ ارہے ہیں ۔
حادثہ صبح اٹھ بجے کے قریب پیش ایا جس کے بعد پولیس ، بی ڈی ایس اور پاک فوج کے جوانوں نے سرچ اپریشن شروع کیا جس کے دوران ایک پرانا ہینڈ گرنیڈ بم بھی برامد ہوا ، جس کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا،

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوا ت کے مختلف علاقوں کبل، منگلور، مٹہ ، مدین ، خوازہ خیلہ میں بھی ایسے ہی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں چھوٹے بچے اکثریت میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
2,520 total views, no views today



