سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سیدو شریف میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سوات کے مشہور ڈاکٹر عزیر احمد کے فرزند آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر احمد 25نومبر بروز اتوار ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کریں گے جس میں غریب اور لاچار مریضوں کامفت معائنہ کرنے سمیت انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ، ڈاکٹر یاسر احمد راولپنڈی کے شفاء آئی ہسپتال میں بحیثیت سپیشلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہاہے کہ جس طرح ان کے والدنے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے میں ان کے نقشہ قدم پرچل کر اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں یہ کیمپ ڈاکٹر عزیز احمد کے کلینک واقع سیدو شریف میں منعقد ہوگا۔
1,672 total views, no views today
Comments



