سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)میلاد کمیٹی سوات کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ریلی و جلسہ ، تحفظ ناموس رسالت کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرلیں گے ، تحریک لبیک خیبر پختونخوا کے صدر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق آمینی کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اہلسنت تنظیمات کی جانب سے قائم عید میلاد کمیٹی کی جانب سے ریلی اوربلوگرام گراؤنڈ میں جلسہ منعقد ہوا جس سے تحریک لبیک خیبر پختونخوا کے صدر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق ، اہلسنت قائدین علامہ پیر سید ، علامہ محمد رضاخان قادری ، مولانا محمد روشن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر حضورؐ کی گستاخی کرنے والی آسیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کرکے سزا کو بر قرار رکھا جائے ، ہم حکومت کی مہنگائی اور دیگر مشکلات برداشت کرسکتے ہیں لیکن تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتے ، ہم وطن عزیز سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ یہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے ، اسلئے اس ملک میں قرآن و سنت کے منافی فیصلے تسلیم نہیں کریں گے ، اس سے قبل کانجو سے اللہ اکبر چوک سیدو شریف اور بلوگرام تک ریلی نکالی گئی اور نعرہ بازی کی گئی ۔
2,044 total views, no views today
Comments



