اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حراست میں لینے کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے، تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے اس کارروائی کی ضرورت پیش آئی کیوں کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے
1,536 total views, no views today
Comments



