سوات(فضل ربی )سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ خواجہ اباد میں نامعلوم وجوہات کی بنائ پر فیکٹری میں اگ بھڑک اٹھی ، فیکٹری سے دھویں پورے مینگورہ شہر اور اس پاس کے علاقوں کو نظر ارہی ہے ، ریسکیو 1122 ، ایدھی ایمبولینس اور دیگر افراد متعلقہ علاقہ کو روانہ ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق اگ چپل فیکٹری میں لگی ہے،جس کو بجھانے کیلئے ریسکیو کے فائرفائٹرز ، طبی عملہ اور ہسپتال سے ایدھی ایمبولیس متعلقہ علاقہ کو پہنچ گئے ہین اور غلام نامی شخص سے کی چپل کی فیکٹری میں لگی اگ کو بجھایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق فیکٹری سے ورکرز نکل گئے ہین جبکہ اگ فیکٹری سے باہر گودام میں لگی ہے جس کو بجھایا جارہا ہے، اخری اطلاعات انے تک اگ کو بجھانے کا سلسلہ جاری ہے
1,860 total views, no views today
Comments



