سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں ، رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ پولیس نے ضلع سوات سے تحریک لبیک کے 27 افراد گرفتار کرلئے ہیں گرفتار ہونے والوں میں ڈویژنل صدر علامہ رضاخان ۔ ضلعی۔صدر پیر سید بھی شامل ہے ۔ تحریک لبیک سوات کے صدر عبدالکبیر قادری نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے ورکروں کیخلاف اپریشن شروع کررکھا ہے اور ضلع بھر سے جو اطلاعات ارہی ہے تو ٹی ایل پی کے 27 کےقریب رہنماوں۔اور کارکنوں کو پکڑا گیا ہے ۔
1,277 total views, no views today
Comments


