بریکوٹ (نمائندہ خصوصی )بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیت قومی جر گہ تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صدر انجینئر شرافت علی نے یونین کونسل بریکوٹ کے تمام سرکاری پر ائمری سکولوں میں سینکڑوں غریب اور یتیم بچیوں/طالبات5 5 5 پر موسم سردی کیلئے پیکج تقسیم کر دیا پیکج میں گرم چادریں ، سٹیشنری، وغیرہ شامل تھے۔ ذاتی اخراجات پر لاکھوں روپے کے پیکج تقسیم کرنے پر علاقے کے عوام اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام نے انجینئر شرافت علی کو شاندار الفاظ میں خراج پیش کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ پر ائمری سکول فضل آباد کالونی میں پیکج ڈسٹری بیوشن تقسیم کے ایک پر وقار منعقد ہوا۔ تقریب میں انجینئر شرافت علی سکول کے اساتذہ کرام معراج خالد خان، ہیڈماسٹر ولایت علی خان تور دا نے غریب لاچار اور یتیم بچیوں پر موسم سردی کے پیکج ، گرم چادریں اور سٹیشنری تقسیم کر دیا ۔اس حوالے سے سیاسی و سماجی شخصیت قومی جر گہ تحصیل بریکوٹ کے سینئر نائب صدر انجینئر شرافت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پیکج ڈسٹری بیوشن کا مقصد سیاسی نہیں بلکہ معاشرے کے غریب او ر لاچار اور یتیموں کا ہم پر حق ہے اور تمام صاحب حیثیت لوگوں کو اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے مال و دولت میں غریبوں کے مد د کر یں ، انہوں نے کہا کہ حسب سابق کی اس سال بھی دسمبر میں ستوری د بریکوٹ پروگرام منعقد ہو گا۔ ستوری د بریکوٹ پروگرام میں سب ڈویثرن بریکوٹ کے تمام اہم شخصیات ریٹائرڈ افسران کو انعامی شیلڈ دیا جا ئے گا، اور ساتھ ہی حسب روایات امسال بھی خیبر ایجوکشن اکیڈمی بریکوٹ کے منیجنگ ڈائر یکٹر کے جانب سے سکول کے سٹاف سے ایک شخص کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ سعادت حاصل کر یں گے ۔ عمرے کے تمام خرچ اخراجات خیبر ایجوکشن اکیڈمی انتظامیہ برداشت کریگی
2,052 total views, no views today
Comments



