کبل(تحصیل رپورٹر) کبل بازار میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار، فٹ پاتھ پر غیر قانونی طورپر کاروبار کرنے والوں ، ریڑھی بانوں اور تاجروں کا قبضہ بازاروں میں پیدل چلنا جوئے شیر لانے کے مترادف ، جگہ جگہ کار پارکنگ کے وجہ سے بھی ٹریفک کا نظام شدید متا ثر ، اسسٹنٹ کمشنر کبل کے بلند بانگ دعوے ، اخبارات کے سرخیوں تک محدود ، انتظامیہ بے بس ، پرسان حا ل کوئی نہیں عوامی حلقوں کا تجاوزات ہٹانے کے لئے کمشنر ملاکنڈ اور DCسوات سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے مختلف بازاروں سمیت کبل بازار میں تجاوزات نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے فٹ پا تھ پر ریڑھی بانوں ،تاجران اور دیگر کاروبار کرنے والوں نے مکمل طور پر قبضہ جما یا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں خصو صاً خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا ہے دوسری طرف سڑک کے کنارے جگہ جگہ گاڑیوں کے غیر قانونی کار پارکنگ نے ٹریفک نظام کو بھی مکمل طور پر متا ثر کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت با زاروں میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کبل طارق محمود نے چارج سنبھالتے ہوئے میڈیا کے سامنے بلند بانگ دعوں میں کہا کہ بازاروں میں تجاوزات ، نا قص صفائی ، منافع خوری، ایکسپائرا شیاء سمیت دیگر تمام انتظامی اُمور کے لئے لائے عمل طے کر کے کسی کے سا تھ رعایت نہیں کرینگے جو صرف اخبارات کے سرخیوں تک محدود رہے کیونکہ موجودہ صورتحال کے وجہ سے اہلیان علا قہ شدید مشکلات سے دوچار ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کبل کی بے بسی پر بر ہمی کا اظہار کر تے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ،DCسوات اور دیگر ارباب اختیار سے ایکشن لینے کامطالبہ کر دیا ہے ۔
1,774 total views, no views today



