راولپنڈی: انتظامیہ نے تحریک لبیک کا احتجاج ناکام بنانے کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی کو سیل کرکے رینجرز تعینات کردی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسیہ کی رہائی کے خلاف تحریک لبیک کا احتجاجی جلسہ روکنے کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ کو بھی سیل کرکے رینجرز تعینات کردی گئی ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور حامیوں نے ٹولیوں کی شکل میں لیاقت باغ پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے مری روڈ اور لیاقت باغ و فیض آباد جانے والے ایک ایک شخص کی چیکنگ کی جاری ہ
1,722 total views, no views today
Comments



