سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل مٹہ ایک اور بڑی تباہی سے بچ گیا پولیس نے بروقت ایکشن لیکر کھیت میں۔پڑا پرانا موٹر گولہ برامد کرکے ناکارہ بنا دیا۔ ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان۔شینواری کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک پرانا ماٹر گولہ ناکارہ بنا دیا ہےمارٹر گولہ گاوں دارمئی میں سرچ آپریشن میں پرانا ماٹر گولہ برآمد ہوا۔جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔ایس ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ عوام ایسے دھماکہ خیز مواد سے انتباہ کریں اور دیکھنے پر پولیس اور پاک فوج سے رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیکورٹی اہلکاروں سے ملکر ایسے جان لیوا دھماکہخیز مواد برآمد کرنے میں مدد کریں تاکہ گزشتہ روز جیسے واقعات رونما نہ ہو۔
ایس ڈی پی او مٹہ اکبر خان شنواری نے کہا کہ مزید علاقوں میں اسطرح کے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ واضح ریے کہ۔کچھ دن قبل مٹہ کے گاوں نیلگرام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جانبحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے
1,399 total views, no views today



