سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ مکانباغ میں گیس لیکج دھماکہ میں خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق سوئی گیس کی لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچی ، دو خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں، جن کوفوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکہ کی وجہ سے متعلق گھر سمیت اس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
1,276 total views, no views today
Comments



