سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ وادی لالکوں اور دیگر علاقوں کی عوام کی وادی لالکوں کی جنگلات کی کٹائی کی بارے میں جارہ ہونے والے ویڈیوں کی خلاف مٹہ چوک میں بھرپور احتجاج کیا مظاہرین نے پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل لالکوں کے ناظم محمد قیوم کی قیادت میں مظاہرہ کیا مذکورہ جاری ہونے والی ویڈیومن گھڑت اور بے بنیاد ہے کسی کو بھی وادی لالکوں کی پرامن علاقے اور عوام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی میڈیا والے حقیقت پر مبنی اپنے اہم ذمہ داریاں پوری کریں اگر ویڈیوں چلانے والوں نے ترید نہیں کی تو ہم عدالت جانے کیساتھ ساتھ مینگورہ میں بھی احتجاج کرینگے وزیر اعلیٰ محمود خان کو بدنام کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ناظم محمد قیوم کی مظاہرہ سے خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز وادی لالکوں اور دیگر علاقوں کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف ویلج کونسل لالکوں کے ناظم محمد قیوم کے قیادت میں وادی لالکوں میں جنگلات کی کٹائی کی بارے میں جاری ہونے والے ایک ویڈیوں کی خلاف مٹہ چوک میں ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ان علاقوں کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگان اور جنگلات کمیٹی کے ذمہ داروں نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم قیوم نے کہا کہ جاری ہونے والے ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہیں کیونکہ وادی لالکوکی جنگلات میں کسی قسم کا کوئی کٹائی نہیں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور وادی لالکوں کی پرامن علاقے اور عوام کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو بدنام کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء صالح محمد نے کہا کہ جس نے بھی مذکورہ ویڈیو جاری کی ہے وہ اس جھوٹی ویڈیوں کی تردید کریں ورنہ یہ قوم عدالت جانے کیساتھ ساتھ مینگورہ میں بھی احتجاج کرینگے مظاہرے سے علی اکبر اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی اس موقع پر عوامی نیسنل پارٹی کے مقامی رہنماء اقبال خان اف گھڑئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قائدین بھی موجود تھے
1,282 total views, no views today



