سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر ، ڈی پی او سوات محمد اشفاق انور ، مولانا ادریس اور دیگر نے کہا کہ نشے میں مبتلا ء افراد کا علاج ہم سب پر فرض ہے اور ہم سب کو ملکر ان میں کردار ادا کرنا ہوگا ، گذشتہ روز بنڑ میں نوے ژوند رہیب سنٹر کا افتتاح کیا گیا جس میں علاقے کے معزز ین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر ریاض احمدحیران ادارے کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ 184 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا ہے جو فارغ ہوگئے ہیں اور اب 30افراد اور بھی نوے ژوند کے ساتھ زیر علاج ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر ، ڈی پی او سوات محمد اشفاق انور ، مولانا ادریس ، بارزار کے صدر عبدالرحیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوے ژوند کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہو ں اپنے علاقے کے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کے جو کوشش شروع کی ہے وہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ نشہ ایک ایسا بیماری ہے جو ہمارے نوجوان نسل کا مستقبل روشنی کے بجائے تاریکیوں میں لے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نشے میں عادی افراد کا علاج ہم سب پر فرض ہے جس میں ہم سب کو ملک اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا نشے پاک معاشرہ ہمارے نوجوان نسل کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا اور اس کے لئے ہر ایک کو جدوجہد کرنا ہوگا ۔
1,318 total views, no views today



