بریکو ٹ (سہیل باچہ سے ) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کو معیاری اور حلال اشیاء خوردونوش فراہم کرنا ہے ، غیر معیاری اور گندہ اشیا ء خوردونوش کے باعث ملک بھر میں 80فیصد لوگ مختلف مہلک بیماریوں میں مبتلا ہے جبکہ شوکت خانم ہسپتال رپورٹ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن کے 40فیصد لوگ کینسر مرض سے متاثرہے ، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی کا ٹیکسوں کے نفاذ سے کوئی واسطہ نہیں البتہ غیر معیاری فو ڈ اشیاء پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی ضلع سوات سجاد احمد خان ، فوڈ سیفٹی افیسر شہاب خان اور نواب علی خان نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرنا مقصد نہیں ،قانونی کاروائی سے قبل دکانداروں کو آگاہی مہم کے ذریعے ممنوعہ اشیاء خوردونوش کی فروخت سے منع کررہے ہیں تاکہ عوام غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی استعمال سے بچ جائے ، انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا نے دودھ ، نمک ،برف ،پاپڑ فیکٹریوں ، ہوٹلوں، بیکریوں وغیرہ میں غیر معیاری اشیاء کی استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جوکہ اب زیادہ تر عوام کو یہ چیزیں معیاری مل رہے ہیں، اج کل مارکیٹ میں مضر صحت اشیاء میں چائنا سالٹ ، چورن ، گوٹکا ، چالیہ ، پان وغیر ہ شامل ہیں پر مکمل پابندی عائد ہے لہذا عوام الناس کو مطلع کی جاتی ہے کہ ان چیزوں کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ یہ مضر صحت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بریکوٹ بازار میں ہونے والے احتجاج بلا جواز ہے کیونکہ بازار میں جو احتجاج ہوا وہ ٹیکس ہے اور ہمارا ٹیکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی غیر معیاری اور گندہ اشیاء خوردونوش کے بارے میں کوئی علم ہو تو براہ راست 0946721071پر اپنا شکایت درج کرسکتے ہیں ۔
1,554 total views, no views today



