بریکو ٹ (سہیل باچہ سے) بریکوٹ بازار میں ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کا ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر معراج الدین و دیگر نے کہا کہ ہم تاجر برادری کسی صورت میں ٹیکس کے نفاذ کو تیار نہیں ، کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے جو بھی ٹیکس وصول کررہے ہیں یہ غیر قانونی ہے ، ضلع سوا ت کے عوام مخدوش صورتحال اور بعد میں زلزلہ اور سیلاب سے نہایت متاثر ہوئے ہیں اب چونکہ تاجر برادری مزید ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ۔
1,420 total views, no views today
Comments



